وفاقی حکومت کا 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

Published On 26 January,2021 02:22 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ یوم یکجہتی کشمیر ہر سال دنیا بھر میں منایا جاتا ہے جس کا مقصد مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کے بنیادی حق کیلئے آواز اٹھانا ہے جو غاصب بھارتی حکومت نے اقوام متحدہ کی جانب سے تسلیم کئے جانے کے باوجود گزشتہ 73 برس سے دبا رکھا ہے۔

 

Advertisement