دسمبر تک صوبے کے عوام کو مفت علاج کی سہولت دستیاب ہوگی: عثمان بزدار

Published On 29 January,2021 03:40 pm

ساہیوال: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ دسمبر تک صوبے کے عوام کو مفت علاج کی سہولت دستیاب ہوگی، صنعتی لحاظ سے ساہیوال تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، ماضی میں لائیو سٹاک کیلئے کسی حکومت نے کام نہیں کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کامیاب جوان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ساہیوال پنجاب کا زرخیر خطہ ہے، ساہیوال میں ایگروبیس انڈسٹری میں بھرپور پوٹینشل موجود ہے، ساہیوال میں 18 ارب کی مجموعی لاگت سے ترقیاتی پروگرام لانچ کر دیا گیا ہے، منصوبوں میں اوپن اور شفاف بڈنگ کے ذریعے 11 کروڑ روپے کی بچت کی گئی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ساہیوال میں ویسٹ مینجمنٹ ٹریننگ اکیڈمی کا آغاز کیا گیا ہے، ساہیوال میں 120 بیڈ کے انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے، ساہیوال کو صوبے میں لائیو سٹاک کا مرکز کہا جاتا ہے، ماضی میں لائیو اسٹاک کیلئے کسی حکومت نے کام نہیں کیا، ساہیوال میں ڈیری اور انڈسٹری کو فروغ ملے گا۔
 

Advertisement