قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت خراب

Published On 01 February,2021 04:11 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت خراب ہو گئی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ طبعیت خراب ہونے کی وجہ سے حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

خیال رہے کہ لیگی رہنما حمزہ شہباز شریف کی کچھ روز پہلے بھی جیل میں طبیعت خراب ہو گئی تھی۔
 

Advertisement