پاکستانی نژاد روسی سائنسدان کا کورونا ویکسین بنانے کا دعویٰ

Published On 01 February,2021 07:00 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد روسی سائنسدان ڈاکٹر جان عالم نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی دوا تیار کر لی ہے۔

ڈاکٹر جان عالم کا دعویٰ ہے کہ ان کی دوا کے استعمال سے کورونا وائرس میں مبتلا مریض چند دنوں کے اندر ٹھیک ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ویکسین کی تیاری میں نینو ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے۔

نجی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستانی نژاد روسی سائنسدان کا کہنا تھا کہ ان کی دوا ‘’منرو لائٹ’’ مضر اثرات سے پاک ہے۔ ڈاکٹڑ جان عالمی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی دوا کو نوزائیدہ بچے کو بھی پلایا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر کی جانب سے حیران کن دعوے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان کی تیار کی گئی دوا سے وینٹی لیٹر پر پڑے مریض بھی صحتیاب ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی دوا کو 2017ء میں تیار کرکے روس میں رجسٹرڈ کر وا لیا تھا۔

 

Advertisement