ملک کے بعض علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

Published On 02 February,2021 06:37 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کے بعض علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیرمیں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہا۔

آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق لہہ منفی 11، سکردو منفی 10، گوپس منفی 09، کالام بگروٹ، استور، ہنزہ اور زیارت میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
 

Advertisement