ملک میں فارن فنڈنگ کی بنیاد رکھنے والے نواز شریف ہیں: فرخ حبیب

Published On 03 February,2021 01:13 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ملک میں فارن فنڈنگ کی بنیاد رکھنے والے نواز شریف ہیں، مریم نواز کی حکمت عملی سے ان کے اراکین پر نااہلی کی تلوار لٹک گئی، فضل الرحمان پیزا کھانے کی خواہش رکھتے ہیں انہیں حلوے کا بھی حساب دینا پڑگیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بینکوں سے آنیوالے ریکارڈ میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے کئی اکاؤنٹ نکل آئے، تمام جماعتوں کو پارٹی فنڈنگ کا حساب دینا ہوتا ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ قانونی پیچیدگیوں کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے، پی ٹی آئی کے سوا کسی سیاسی جماعت نے سیاسی فنڈ ریزنگ نہیں کی، پی ڈی ایم کے تمام رہنماؤں کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہیں۔

 

Advertisement