پاکستان کشمیریوں کی جدوجہدمیں ہمیشہ ان کے ساتھ رہےگا:وزیراعظم عمران خان

Published On 05 February,2021 01:14 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نےیوم یکجہتی کشمیرپراس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ رہے گا۔

کشمیریوں کے ساتھ یوم یکجہتی کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، بھارت مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئےایک قدم بڑھے،ہم دو بڑھیں گے۔ 7 دہائیوں سے بھارت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام رہا ہے۔نئی کشمیری نسل آزادی کی تحریک زیادہ شدت سے آگے بڑھا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بطور قوم ہماری قوت اور اعتماد کا نتیجہ ہےکہ ہم اہلِ کشمیر کی جائز امنگوں کے مطابق معاملے کے منصفانہ حل کیلئے غیر معمولی کاوش پر آمادہ ہیں۔

 

Advertisement