سندھ پر مافیا کی حکومت، کسی بھی قیمت پر مال کھانا چاہتا ہے: شہباز گل

Published On 07 February,2021 01:18 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ سندھ میں ایک مافیا حکومت کر رہا ہے جو کسی بھی قیمت پر مال کھانا چاہتا ہے۔

معاون خصوصی شہباز گل نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ سندھ کا مافیا جو کسی بھی قیمت پر مال پانی کھانا چاہتا ہے چاہے اس کے لئے لوگوں کی جانوں سے ہی نہ کھیلنا پڑ جائے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام خصوصا کراچی کے شہریوں کو مضر صحت گندم زبردستی کھلائی جا رہی ہے، مافیا کے چوہے 14 ارب کی تازہ گندم کھا جاتے ہیں اور عوام کے لیے ناقص گندم فراہم کی جا رہی ہے۔
 

Advertisement