ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز جاری کا نوٹس، سپریم کورٹ کا لارجر بنچ تشکیل

Published On 09 February,2021 11:11 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے وزیراعظم کی جانب سے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کے معاملے پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نوٹس پر 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔

سپریم کورٹ نے کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔ چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ کل سماعت کرے گا۔ پانچ رکنی بنچ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی شامل ہیں۔ عدالت نے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری کابینہ ڈویژن، سیکرٹری خزانہ، وفاقی و صوبائی ایڈوکیٹ جنرلز اور چیف سیکرٹریز کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

یاد رہے ایک کیس کی سماعت کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے اخباری خبر پر نوٹس لیتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ کیا وزیراعظم کا اراکین اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دینا آئین، قانون اور عدالتی فیصلوں کے مطابق ہے، ایڈووکیٹ جنرلز اور اٹارنی جنرل حکومت سے ہدایات لے کر عدالت کو آگاہ کریں، اگر ترقیاتی فنڈز آئین قانون کے مطابق ہوئے تو ٹھیک ورنہ کارروائی ہوگی۔
 

Advertisement