لانگ مارچ عمران خان کو گھر بھیجنے کا آخری چانس ہے: مریم نواز

Published On 13 February,2021 07:29 pm

ڈسکہ: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان ملکی تاریخ کے سب سے بڑے چور ہیں، لانگ مارچ عمران خان کو گھر بھیجنے کا آخری چانس ہے۔

سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں پاور شو سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ 19 فروری کو ڈسکہ میں شیر آ رہا ہے۔ یہ صرف الیکشن نہیں جنگ ہے۔ الیکشن والے دن شیر پر مہر لگانی ہے۔ نواز شریف نے ووٹ چوروں کیخلاف جنگ شروع کی ہے۔ تاریخ میں پہلی بار پنجاب اپنے حق کے لیے کھڑا ہوگیا ہے۔ ڈسکہ میں عمران کا بندہ ووٹ مانگنے آئے توپوچھنا کس منہ سے ووٹ مانگنے آئے ہو، یہ جہاں نظرآئے نعرہ لگانا سب سے بڑا چورعمران خان ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کو کہا گیا کہ نوازشریف کو چھوڑ دو لیکن سینئر لیگی رہنما نے کہا کہ مر جاؤں گا اپنے قائد کو نہیں چھوڑوں گا۔ اسی وجہ سے انہیں سزا دی گئی۔ پورا پاکستان کہہ رہا ہے کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیاء ہوتی ہے۔

لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے چارسال پہلے کہا تھا عمران جاؤکرکٹ کھیلو، نوازشریف نے دودفعہ بے گناہی کے باوجود جیل کاٹی، نوازشریف نے عوام کے لیے سرنہیں جھکایا، میرے والد نے نے چارسال پہلے جوبات کہی وہ آج سچی ثابت ہورہی ہے،انہوں نے کہا تھا عمران تمہارے بس کا روگ نہیں۔ نوازشریف نے دن رات محنت کرکے بجلی کے کارخانے بنائے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ تابعدارکوسلیکٹ کرکے لائے تھے شائد عوام کی خدمت کرے گا، اسے عوام نے سلیکٹ نہیں کیا وہ اپنے سلیکٹرزکی خدمت کرنے میں لگا ہے، روٹی،آٹا،چینی،بجلی،گیس مہنگی توکہتا ہے کوئی جادوکا بٹن نہیں۔ مہنگائی پر ان کے وزرا کہتے ہیں اپنے خرچے کم کریں۔ مہنگی ایل این جی سے کچن کا خرچہ چلانے والوں کی جیبیں بھری گئیں۔ عمران خان کہتے ہیں عوام بھوکے مرجائیں تو میں کیا کروں۔

انہوں نے کہا کہ 50 لاکھ گھروں کے بعد انڈے، کٹے کا کہا گیا کیا کسی کو کٹا، مرغی ملی، جس کے پاس کٹا تھا وہ مرغیوں پرآگیا، جس کے پاس انڈے تھے وہ فاقوں پرآگیا، نوازشریف،شہبازشریف کے بعد پنجاب لاوارث ہوگیا ہے۔ جھوٹے عمران نے ایک کروڑنوکریاں کا دعوی کیا تھا، کیا کسی کونوکری ملی؟ اگرایک کروڑمیں سے کسی ایک کونوکری ملی تواسٹیج پرلاؤگلے میں ہارڈالوں گی، لوگوں کوگھرنہیں ایک کمرہ بھی نہیں ملا۔ عمران خان ملکی تاریخ کے سب سے بڑے چور ہیں۔

لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں کس نے ووٹ چوری کیے تھے؟ اب تمہارے ایم پی ایزکھسک رہے اورشوآف ہینڈ یاد آگیا، اپوزیشن تمہارا ساتھ نہیں دے گی، کہتا ہے اگرخفیہ ووٹنگ ہوئی تواپوزیشن ہی روئے گی واہ،واہ، اتنی اپوزیشن سے ہمدردی، سینیٹ میں مسلم لیگ کی پانچ سیٹیں ہے، سینیٹ میں ایک سیٹ بھی نہ ملے جھوٹے کے ساتھ ہم کوئی بات نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرتحریک انصاف کا کوئی بندہ ووٹ مانگنے آئے تو صاف،شفاف چلی تو حقیقت سن کرجانا، سترکروڑمیں سینٹ کی ایک،ایک سیٹ کا سودا ہورہا ہے، ویڈیوریلیزکرنے،بنانے اورپیسے دینے والے بھی خود ہیں، بڑے معصوم بنتے ہوکہتے ہیں اپوزیشن شوآف ہینڈ میں ساتھ نہیں دے رہی۔

اس سے قبل لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ ویڈیو بنانیوالے، پیسے لینے اور دینے والے یہ خود ہیں، مناسب ٹائمنگ پر ویڈیو ریلیز کی گئی، حکمرانوں کی اصلیت عوام کے سامنے آگئی، ایک نالائق کو بچانے کیلئے ہر حربہ استعمال ہو رہا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو توڑنے کی تاریخی کوشش ہوئی، نواز شریف کا نظریہ لوگوں نے دل سے اپنایا، آپ جماعت کو توڑ سکتے ہیں لیکن نظریے کو نہیں، پی ڈی ایم خفیہ رائے شماری کو سپورٹ نہیں کرتی، خفیہ بیلٹ میں صرف پیسہ نہیں چلتا، وفاداری تبدیل کرنے کیلئے فون کرائے جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک نالائق کو بچانے کیلئے سارے حربے استعمال کیے جا رہے ہیں، انصاف کے 2 نظام کیخلاف آواز اٹھا رہے ہیں، گلی گلی محلے محلے، آٹا اور بجلی چور کی آوازیں لگ رہی ہیں، الیکشن اصلاحات ضرور کریں گے، پی ڈی ایم بھی یہی چاہتی ہے۔ عوام کا فیصلہ جعلی حکومت کیخلاف اور شیر کے حق میں ہوگا۔

Advertisement