بجلی 92 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست، سماعت کل ہو گی

Published On 24 February,2021 06:58 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بجلی صارفین کے لئے ایک بار پھر بری خبر،سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 92 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر نیپرا کل سماعت کرے گا۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی بانوے پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کررکھی ہے، نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر کل سماعت کرے گا۔

سی پی پی اے نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ جنوری میں فرنس آئل سے 12.06 فیصد بجلی پیدا کی گئی جو 12 روپے 34 پیسے فی یونٹ میں پڑی، جنوری میں مقامی گیس سے16.51 فیصد-درآمدی ایل این جی سے 11.34 فیصد، کوئلے سے 31.38 فیصد بجلی اورایٹمی ذرائع سے 10.55 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ جنوری میں ریفرنس فیول لاگت 5 روپے 76 پیسے فی یونٹ مقرر تھی نیپراسماعت کے بعد قیمت میں اضافے کا فیصلہ کرے گا۔
 

Advertisement