سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین کی سالگرہ، 78 برس کے ہو گئے

Published On 28 January,2023 07:30 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان کے سینئر سیاست دان سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین 78 برس کے ہو گئے۔

اسلام آباد میں ق لیگ کے عہدیداروں اور کارکنوں کی طرف سے سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، ق لیگ کی مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان نے دیگر عہدیداروں کے ساتھ مل کر چودھری شجاعت حسین کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔

ق لیگ کے صدر رضوان صادق خان، کرنل ریٹائرڈ زائد خان نے بھی تقریب میں شرکت کی، ق لیگ کے عہدیدار مہرین آدم ملک ،لبنیٰ قریشی ،آمنہ خانم بھی تقریب میں موجود تھیں۔

تقریب میں شرکا نے چودھری شجاعت حسین کی صحت کاملہ کیلئے خصوصی دعا کی گئی، ق لیگ کے عہدیداروں اور کارکنوں نے چودھری شجاعت حسین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مسز فرخ خان نے کہا کہ حکمرانوں کو چودھری شجاعت حسین کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہیے، ق لیگ نے پاکستانی سیاست اور عوام کی خدمت کے لیے ہمیشہ سے اہم کردار ادا کیا۔

رضوان صادق خان کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت حسین پاکستان کی سیاست میں ہمیشہ سب کو ساتھ لے کر چلے اور اپنے ورکرز کو بھی یہی پیغام دیا۔
 

Advertisement