سینیٹ الیکشن: تحریک انصاف کا پنجاب کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان

Published On 14 March,2024 08:47 am

لاہور: (دنیا نیوز) سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف نے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں اسلم اقبال نے پارٹی قیادت کی مشاورت سے پنجاب کے امیدواروں کے حتمی ناموں کا اعلان کیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے سینئر قانون دان حامد خان اور پارٹی رہنما زلفی بخاری کو پنجاب کی جنرل نشستوں پر پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کرنل (ر) اعجاز منہاس جنرل نشستوں کیلئے کورنگ امیدوار ہوں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے سابق مشیر برائے احتساب بریگیڈیئر (ر) مصدق کو ٹیکنوکریٹ کی نشست پر امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ ہے جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو خواتین کی نشست پر سینیٹ کے انتخابی دنگل میں اتارا جائے گا۔

Advertisement