مصری فٹبالر محمد صالح انجری مسائل سے دوچار

Last Updated On 14 October,2018 05:32 pm

لیور پول: (روزنامہ دنیا) مصری فٹبالر محمد صالح انجری مسائل میں مبتلا ہوگئے۔

مصر کے سٹار فٹبالر محمد صالح کو افریقہ کپ آف نیشنز میں سوازی لینڈ کیخلاف میچ کے دوران ٹانگ میں تکلیف ہوئی۔ معاون کوچ ہنی رمزی کے مطابق ان کی انجری باعث تشویش نہیں تاہم وہ منگل کو سوازی لینڈ کیخلاف اگلے میچ میں حصہ نہیں لیں گے، محمد صالح کلب لیور پول کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ محمد سال فیفا ورلڈکپ 2018 کے میگا ایونٹ سے قبل بھی کندھے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے اور ابتدائی میچز میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔

Advertisement