اے ٹی پی فائنلز: سوئس ٹینس سٹار روجر فیڈرر نے آسٹرین حریف کو شکست دیدی

Last Updated On 16 November,2018 10:09 pm

لندن: (دنیا نیوز) سوئس ٹینس سٹار روجر فیڈرر اے ٹی پی فائنلز میں برتری دکھاتے ہوئے آسٹرین حریف کو ہرا کر ٹائٹلز کی سنچری مکمل کرنے کے قریب ہو گئے جبکہ جنوبی افریقہ کے اینڈرسن نے 23 سالہ ریکارڈ قائم کر دیا۔

لندن او ٹو ارینا میں ٹینس کا زبردست مقابلہ ہوا، ریکارڈ بیس بار کے گرینڈ سلام چیمپئن روجر فیڈرر کا آسٹریا کے ڈومنک تھیم سے جوڑ پڑا، اے ٹی پی فائنلز کے فائنل فور رسائی کا مقابلہ یکطرفہ رہا۔ سابق عالمی نمبر ایک روجر فیڈرر نے برتری دکھاتے ہوئے سٹریٹ سیٹس کی فتح سمیٹی، ان کی جیت کا سکور 2-6 اور 3-6 رہا۔ اس کامیابی کے ساتھ سوئس سٹار نے ٹائٹلز کی تعداد 100 کرنے پر نظریں جما لی ہیں۔

دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن نے جاپانی حریف کی نیشیکوری کو شکست کا مزہ چکھایا، اینڈرسن اے ٹی پی فائنلز کے سیمی فائنل تک رسائی پا کر 1995 کے بعد پہلے جنوب افریقی ٹینس سٹار بن گئے ہیں۔