چولستان جیپ ریلی: پریپیڑد کیٹیگری میں نادر مگسی اور سٹاک کیٹیگری میں منصور حلیم فاتح

Last Updated On 18 February,2019 03:13 pm

رحیم یار خان: (دنیا نیوز) چولستان جیپ ریلی کے آغاز کا بھرپور انداز، ایک سو اٹھارہ ڈرائیورز نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں حصہ لیا۔ پریپیڑد کیٹیگری میں نادر مگسی اور سٹاک کیٹیگری میں منصور حلیم فاتح، سٹاک کیٹیگری کا پہلا مرحلہ کل سے شروع ہوگا۔

پاکستان کا سب سے بڑا صحرائی میلہ، چولستان جیپ ریلی اور ایک سو اٹھارہ ریسرز۔ رجسٹریشن کے بعد کوالیفائنگ مرحلہ، سب نے لگائی جیت کیلیے جان لیکن میدان مارا نادر مگسی نے۔

ریلی میں صرف ملکی نہیں غیر ملکی بھی چولستان کا سلطان بننے کا خواب لے کر میدان میں اترے۔ سٹاک کیٹیگری میں منصور حلیم جبکہ خواتین کی کیٹیگریز میں سلمہ فاتح رہیں۔ دو سو بیس کلومیٹر ٹریک پر سٹاک کیٹیگری ریس کا باقاعد آغاز کل ہوگا۔
 

Advertisement