فرانسیسی سٹار فٹبالر نکولس انیلیکا پاکستان پہنچ گئے

Last Updated On 08 March,2019 12:50 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے فرانسیسی سٹار فٹبالر نکولس انیلیکا پاکستان پہنچ گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسلام قبول کرنے کے بعد سے پاکستان سے خاص لگاؤ ہے۔

سابق فرانسیسی فٹبالر نکولس انیلیکا آج صبح اسلام آباد پہنچ گئے، پاکستان فٹبال فیڈریشن حکام نے ان کا استقبال کیا۔ مہمان کھلاڑی پاکستان میں فٹ بال کی بہتری اور ترقی کے ایجنڈے پر غور کریں گے۔

مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کے بعد وہ معروف شاپنگ مال میں مداحوں سے ملاقات کریں گے۔ نکولس انیلیکا چھبیس سے انتیس اپریل کو لاہور، کراچی کا دورہ کرنے والے ورلڈ سوکر ٹیم کا بھی حصہ ہوں گے۔ نکولس انیلیکا کا کہنا ہے کہ اسلام قبول کرنے کے بعد سے انھیں پاکستان سے خاص لگاؤ ہے۔


 

Advertisement