آسٹرین اتھلیٹ نے برف کے باکس میں بیٹھنے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

Last Updated On 12 August,2019 09:31 pm

ویانا: (ویب ڈیسک) آسٹرین اتھلیٹ نے تیراکی کا لباس پہن کر برف کے باکس میں زیادہ دیر بیٹھنے کا نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تصور کریں کہ کوئی شخص برف کے باکس میں زیادہ سے زیادہ کتنی دیر رہ سکتا ہے، ایک منٹ، دو منٹ یا بیس منٹ لیکن آسٹرین اتھلیٹ جوزف کوبرل ویانا کے مرکزی ریلوے سٹیشن کے سامنے ایک برف کے باکس میں کندھوں تک ڈوب کر 2 گھنٹے 8 منٹ اور 47 سیکنڈ تک بیٹھے رہے۔

ریکارڈ بنانے کی کوشش کرتے ہوئے جوزف کے جسم کا درجہ حرارت مسلسل دیکھا جاتا رہا۔ ایک طبی ٹیم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے موجود تھی کہ جوزف کی جسمانی حالت بہت زیادہ خراب نہ ہو۔
ورلڈ ریکارڈ بنانے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ ایک ٹی وی چیلنج کے سلسلے میں انہوں نے ایک گھنٹہ برف کے باکس میں گزارا تو انہیں لگا کہ وہ ورلڈ ریکارڈ بھی توڑ سکتے ہیں۔ وہ برف میں مزید بیٹھ سکتے تھے لیکن ریکارڈ ٹوٹنے کی تصدیق ہونےکے بعد وہ برف کے باکس سے باہر آ گئے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ورلڈ ریکارڈ 1 گھنٹے 53 منٹ اور 10 سیکنڈ کا تھا جو 2014ء میں چینی ایتھلیٹ جن سنگھہاؤ نے بنایا تھا۔
 

Advertisement