پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا ایل او سی کے دورے کا اعلان

Last Updated On 24 August,2019 09:25 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دورے کا اعلان کر دیا۔

ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کنٹرول لائن کے دورے کے دوران کشمیریوں کی نسل کشی اور اقوام متحدہ کی قرادادوں کی خلاف ورزی پر آواز اٹھائوں گا۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر کا کہنا تھا کہ دورے میں تعاون پر پاک فوج اور ڈی جی آئی ایس پی آر کا شکرگزار ہوں۔

Advertisement