روئنگ بیچ سپرنٹ چیمپئن شپ: مردوں میں اسپینش ایتھلیٹ بازی لے گئے

Last Updated On 29 October,2019 04:38 pm

بیجنگ: (دنیا نیوز) چین کے ساحل پر تیز بھاگنے، کشتی چلانے اور پھر ہدف تک پہنچنے کے عالمی مقابلے ہوئے، ٹیم ایونٹ، مکسڈ ڈبلز اور سنگلز کے میچز میں ایتھلیٹس نے زبردست پھرتی اور مہارت دکھائی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبہ شینزین Shenzhen کے ساحل پر پہلی عالمی روئنگ بیچ سپرنٹ چیمپئن شپ ہوئی، اس ایونٹ میں 13 ملکوں کے 50 ایتھلیٹس اِن ایکشن ہوئے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق بھاگنے، کشتی میں بیٹھنے اور پھر ہدف تک پہنچ کر واپس لوٹنے کا کڑا امتحان ہوا، فائنلز میں پھرتی مہارت دکھاتے ہوئے وقت کو مات دینے کے مقابلے بھی ہوئے۔

میزبان چین اور فرانس کی ٹیموں میں اعصاب شکن جوڑ پڑا، ٹیم ایونٹ، مکسڈ ڈبلز اور ویمن سنگلز کے مقابلے بھی شامل تھے۔ مینز سنگلز میں اسپینش ایتھلیٹ نمبر ون قرار پائے، ویمن سنگلز میزبان ملک کی یوٹنگ زینگ نے میدان مار لیا۔