جنوب ایشیائی گیمز، ٹیم اعصام الحق کا آج روایتی حریف بھارت سے ٹائٹل مقابلہ ہو گا

Last Updated On 04 December,2019 10:18 am

کھٹمنڈو: (دنیا نیوز) جنوب ایشیائی گیمز میں پاکستان کے گولڈ میڈلز کی تعداد 5 ہو گئی، قومی ٹینس کھلاڑیوں نے ایک اور گولڈ میڈل کی امید دلا دی۔

کھٹمنڈو میں جاری تیرہویں جنوب ایشیائی گیمز میں قومی ٹینس پلیئرز نے بھوٹان کو سیمی فائنل میں شکست دی، ٹیم اعصام الحق آج ایک اور گولڈ میڈل کے لیے روایتی حریف بھارت کے خلاف ٹینس کورٹ میں اترے گی۔

گذشتہ روز قومی شوٹنگ ٹیمز نے 2، کراٹے میں سعدی عباس نے سونے کا تمغہ جیتا اور گولڈ میڈلز کی تعداد 5 تک پہنچا دی تھی۔ اس سے پہلے کراٹےمیں محمد اویس جبکہ ویمن فائٹر شاہدہ عباسی نے سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔