جنوب ایشیائی گیمز: روایتی حریف بھارت کو شکست، ہینڈ بال ٹیم نے گولڈ میڈل جیت لیا

Last Updated On 08 December,2019 05:38 pm

کھٹمنڈو: (دنیا نیوز) جنوب ایشیائی گیمز میں پاکستان کی کامیابیوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔ قومی ہینڈ بال ٹیم نے روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔

نیپال کے شہر کٹھمنڈو میں جاری تیرہویں جنوب ایشیائی گیمز میں پاکستان کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ قومی ہینڈ بال ٹیم نے روایتی حریف بھارت کو فائنل میں انتیس کے مقابلے میں تیس پوائنٹ سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔

اس سے پہلے ریسلر محمد انعام بٹ نے بانوے کلو گرام ویٹ کیٹگری میں سونے کا میڈل جیتا۔ ان کے ساتھ قومی ریسلر عنایت اللہ اور عبدالرحمان نے بھی سونے کے تمغے حاصل کیے۔
 

Advertisement