لاک ڈاؤن کے دوران باکسر ہیلم اوٹ نے اسلام قبول کر لیا

Last Updated On 22 April,2020 02:13 pm

ویانا: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث جہاں خوف کے عالم چھائے ہوئے ہیں وہیں پر اس مہلک وباء سے نمٹنے کی زور و شور سے تیاریاں جاری ہیں تاہم ایک خبر آسٹریا سے آئی ہے جہاں پر لاک ڈاؤن کے دوران مشہور باکسر ہیلم اوٹ نے اسلام کی حقانیت جانتے ہوئے اسلام قبول کر لیا۔

آسٹریا سے تعلق رکھنے والے معروف باکسر ہیلم اوٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ویڈیو پیغام میں اسلام قبول کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن نے مجھے اسلام کے آفاقی پیغام کو سمجھنے کا موقع دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلسل مطالعے اور غور و فکر کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ اسلام ایک امن پسند مذہب ہے جس میں دین و دنیا کی کامیابی کا راز پنہاں ہے۔

باکسر ہیلم اوٹ نے ویڈیو پیغام میں کلمہ طیبہ بھی پڑھ کر اپنے ایمان کی تصدیق کی اور اللہ اکبر کا نعرہ بھی لگایا۔ ہیلم اوٹ نے مداحوں سے دین اسلام پر استقامت اور اس کی اصل روح کے مطابق زندگی بسر کرنے کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔ سوشل میڈیا صارفین نے باکسر کے اس فیصلے کو سراہا ہے۔

واضح رہے کہ باکسر ہیلم اوٹ مارشل آرٹس (ایم ایم اے ) فائیٹنگ میں یورپین چیمپیئن شپ کا ٹائٹل بھی جیت چکے ہیں۔
 

Advertisement