کولمبین سائیکلسٹ میگوئل لوپز نے ٹور ڈی فرانس کا 17واں مرحلہ جیت لیا

Published On 17 September,2020 10:08 am

پیرس: (دنیا نیوز) کولمبین سائیکلسٹ میگوئل لوپز نے ٹور ڈی فرانس کا 17واں مرحلہ جیت کر کیرئر کی پہلی بڑی فتح اپنے نام کر لی۔

پیرس کے خوبصورت قدرتی مناظر میں ٹور ڈی فرانس کا سترہواں مرحلہ بھی مکمل ہو گیا، میدانی اور پہاڑی ٹریک پر رائیڈرز کی مہارتوں اور مشقوں کا کڑا امتحان ہوا۔

ایک سو ستر کلومیٹر کا مشکل فاصلہ سب سے پہلے کولمبیا کے میگوئل لوپزنے چار گھنٹے، انچاس منٹ اور صفر آٹھ سیکنڈ میں طے کیا، کیرئر میں پہلی بار میگا ایونٹ میں بڑی جیت حاصل کی، مجموعی برتری میں سلووینا کے روگلک ہی سب سے آگے ہیں۔
 

Advertisement