ترکی اور ترک قوم پر آوازیں کسنے سے باز آجاؤ: اردوان کی فرانسیسی صدر کو دھمکی

Published On 12 September,2020 10:14 pm

انقرہ: (ویب ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے یونان کیساتھ کشیدگی کے معاملے پر فرانسیسی صدر کو انتباہی انداز میں کہا ہے کہ ترک قوم اور ترکی پر آوازیں کسنے سے باز آجاؤ۔

ان خیالات کا اظہار ترک صدر رجب طیب اردوان نے فرانسیسی صدر میکرون کے خلاف رد عمل دیتے ہوئے کیا۔

رجب طیب اردوان نے ڈیموکریسی و فریڈم جزیرے پر منعقدہ ڈیموکریسی قومی ارادہ سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میکرون میری ذات پر انگلیاں اٹھانے سے پرہیز کرو۔ تم تاریخ کی معلومات سے بھی عاری ہو اور نہ ہی اپنے ملک کی تاریخ سے واقف ہو۔ ترک قوم اور ترکی پر آوازیں کسنے سے باز آجاؤ۔

انہوں نے یونان سے بھی صدا بند ہوتے ہوئے کہا کہ وقت آنے پر ہمسایہ، ہمسایہ کہتے پھرتے ہو۔ تو پھر ہمسایہ گیری بھی کرو، غلط راست پر مت بھٹکو، اگر اس پر مصر رہو گے تو پھر عالمی سطح پر تنہا رہ جاؤ گے۔

ترک صدر نے بتایا کہ ترکی ایک خود کفیل ملک ہے۔ اب ہم عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ہاتھوں میں نہیں ہیں، یہ ملک ایک مضبوط سطح کا حامل ہے۔
 

Advertisement