صرف سپرلیگ کرا لینا پاکستان ہاکی کے مسائل کا حل نہیں: سمیع اللہ

Published On 25 December,2020 05:59 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان سمیع اللہ نے کہا ہےکہ صرف سپرلیگ کرا لینا پاکستان ہاکی کے مسائل کا حل نہیں، ملکی ہاکی کے مستقبل سے نا امید نہیں ہونا چاہئے۔

اپنے ایک بیان میں قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان سمیع اللہ کا کہنا تھا کہ چند مخصوص کھلاڑیوں کو پیسہ دینے سے اچھا ہے گراس روٹ پر خرچ کیا جائے، صرف سپرلیگ کرا لینا پاکستان ہاکی کے مسائل کا حل نہیں،ہاکی ٹیم کے لیے غیرملکی ٹرینر اور ویڈیو اینالسٹ کی ضرورت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملکی ہاکی کے مستقبل سے نا امید نہیں ہونا چاہئے،رینکنگ میں سترہ نمبر کی ٹیم راتوں رات ورلڈ چیمپئن نہیں بن سکتی،ہمیں سب سے پہلے ایشیا میں اپنی رینکنگ بہتر بنانا پڑے گی۔
 

Advertisement