شکاگو:زیر زمین چلنے والی شٹل تیار کرنے کا فیصلہ

Last Updated On 17 June,2018 10:05 am

لاہور(نیٹ نیوز) شکاگو میں اپنی نوعیت کے انوکھے ٹرانسپورٹ سسٹم کا آغاز کیا جا رہا ہے جس کے مطابق زیرِ زمین گولی کی سی رفتار سے سفر کرنیوالی شٹل تیار کی جائیگی۔

ٹیلسا کمپنی کے سی ای او ایلن مسک نے بتایا یہ شٹل 150میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے کی صلاحیت کی حامل ہو گی جو شکاگو سے او ہائیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ تک سفر کریگی اس میں لگ بھگ 16 مسافر اور ان کا سامان بھی ان کیساتھ ہو گا۔

اس سروس سے 40 منٹ کا راستہ سمٹ کر صرف 12 منٹ رہ جائیگا۔ کمپنی نے اس منصوبے کے تین سال میں مکمل ہونے کا پیغام دیا ہے ، شٹل میں سوار ہونے کیلئے فی مسافر 20 ڈالر سے 25 ڈالر ادا کریگا۔