خراٹوں کے خاتمے کیلئے ڈیوائس تیار

Last Updated On 01 October,2019 12:23 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں متعدد ایسے لوگ ہیں جو رات میں سوتے ہوئے خراٹوں کے باعث دوسروں کے لیے مشکلات پیدا کرتے ہیں اور نیند خراب کرتے ہیں، یہ بیماری دنیاکے ہر ملک میں ہے جس کا سد باب کرنے کے لیے بہت ساری کوششیں کی گئی تاہم اب ایک خبر نے اس بیماری کے مسئلے کا حل نکال لیا ہے۔

ماہرین کے مطابق ہر 2 سے ایک مرد اور ہر 4 خواتین میں سے خاتون خراٹے لینے کی عادی ہوتی ہے مگر اب آپ کو اس عادت سے مزید پریشانی نہیں ہوگی کیونکہ جدید سائنس نے اس مسئلے کا حل بھی نکال لیا ہے۔

سائلنٹ سنور نام کی ایسی ڈیوائس متعارف کرائی گئی ہے جو کہ استعمال کرنے میں نہایت ہی آسان ہے اور اس سے آپ خراٹوں کی آواز سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔

اس ڈیوائس کو سیلیکون سے بنایا گیا ہے جس میں دو مقناطیس بھی لگے ہوئے ہیں، اسے سوتے وقت ناک میں لگانے سے یہ ناک کے اعصاب کو متحرک کرنے میں مدد دیتی ہے جس کی وجہ سے نیند کے دوران خراٹے کی آواز آنا بند ہو جاتی ہے۔

یہ ڈیوائس ناک کے نتھنوں کو کشادہ کر کے سانس لینے کے عمل کو بہتر بناتی ہے، جس کی وجہ سے آپ بغیر کسی مداخلت یا تکلیف کے خراٹوں کے بغیر سکون سے سو سکتے ہیں۔