ہوا سے بجلی بنانیوالی سب سے بڑی ٹربائن ڈنمارک میں نصب

Last Updated On 01 October,2019 12:22 pm

کوپن ہیگن: (روزنامہ دنیا) ہوا بھی توانائی حاصل کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے جبکہ دنیا کے بہت سے ممالک میں ونڈ ٹربائنز کے ذریعے بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈنمارک میں دنیا کی سب بڑی ونڈ ٹربائن موجود ہے، ویسٹاس وی 164 نامی یہ ٹربائن 10 میگا واٹ تک بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ڈنمارک 2030 تک ملکی ضروریات کی 50 فیصد بجلی ہوا سے پیدا کرنے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔

ان منصوبوں کے تحت مختلف شہروں میں نصب کی گئی خشکی، ساحلی پٹیوں اور سمندر میں ونڈ ٹربائنز سے بجلی پیدا کی جا رہی ہے اور مزید کئی چھوٹے بڑے پلانٹس نصب کئے جارہے ہیں۔