زیرو کشش ثقل سے کینسر کے خلیات کو ختم کرنا ممکن

Last Updated On 07 December,2019 09:21 am

سڈنی: (روزنامہ دنیا) زیرو کشش ثقل کینسر کے خلیات کو ماردیتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سڈنی کی یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں بائیو میڈیکل انجینئر نگ ریسرچ کے سائنسدانوں نے ایک تجربے کے دوران کینسر کے خلیات کو ایک دن کیلئے زیرو کشش ثقل میں رکھا، جس سے 80 فیصد کینسر سیلز مر گئے۔

قبل ازیں جرمن سائنسدانوں نے بھی ایسے ہی نتائج حاصل کئے تھے۔ آسٹریلوی سائنسدان کینسر کے خلیات کو خلا میں بھیجنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ زمین پر کشش ثقل کو ختم کرتے ہوئے جو تجربات کئے گئے، ان کے حیران کن نتائج سامنے آئے ہیں۔
 

Advertisement