ڈیجیٹل اثاثوں پر تمام پاکستانیوں سے مشاورت طلب، خصوصی پیپر جاری

Published On 23 November,2020 07:20 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ڈیجیٹل اثاثوں پر تمام پاکستانیوں سے مشاورت طلب کرتے ہوئے اس سلسلے میں ایک خصوصی پیپر جاری کیا ہے۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے حکام نے زوم سیشن کا انعقاد کیا جس میں بتایا گیا کہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں ڈیجیٹل اثاثے ایک حقیقت ہیں۔ پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کا کوئی ریگولیٹری سیٹ اپ نہیں ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ کمیشن چاہتا ہے کہ عوام کی مشاورت سے ڈیجیٹل اثاثوں کی جانب پیش رفت کی جائے اور عوامی رائے مرتب کرنے کے لئے خصوصی پیپر جاری کیا ہے۔

حکام کے مطابق اجناس اور رئیل سٹیٹ طرز کے مادی اثاثوں کی بنیاد پر ڈیجیٹل اثاثے جاری ہوں۔ بلاک چین ٹیکنالوجی کی بنیاد پر غیر مادی اثاثے جاری کئے جانے کا تصور بھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کانسپٹ پیپر میں اثاثوں کے انتظام کے تین آپشن دیئے ہیں۔ ڈیجیٹل اثاثوں کا انتظام چلانے کےلئے آپریٹر کی تجویز بھِی ہے۔ پرائمری مارکیٹ میں ڈیجٹیل اثاثے جاری کرکے ڈی سینٹرلائز مارکیٹ کا تصور بھی ہے۔

پاکستان سٹاک کے ذریعے ڈیجیٹل اثاثوں کے انتظام کی سوچ بھی ہے۔ تینوں آپشنز پر رائے طلب کی ہے۔ مشاورت سے پیش رفت ہوگی۔ ٹیکنالوجی کی معلومات رکھنے والے اپنی آرا سے آگاہ کر سکتے ہیں۔
 

Advertisement