دبئی میں پالتو جانوروں کی ٹیکسی سروس کی مقبولیت

Published On 09 May 2014 03:22 PM 

دبئی (دنیا نیوز) دبئی میں پالتو جانوروں کی لیے شروع کی گئی ٹیکسی سروس بتدریج عوام میں مقبولیت حاصل کر رہی ہے کیونکہ دبئی میں پبلک ٹرانسپورٹ میں پالتو جانوروں کے ساتھ سفر کی اجازت نہیں۔

پالتو جانوروں کے لیے ٹیکسی سروس ایک برطانوی شہری نے گذشتہ سال اکتوبر میں اس وقت یہ شروع کی جب ان کے ایک دوست نے اپنے پالتو کتے کو جانوروں کے ڈے کیئر مرکز پہنچانے میں مدد کی درخواست کی۔آرتھر اوبن نے کئی ماہ کے دوران ایک سو سے زائد پالتو جانوروں کو ٹیکسی کے ذریعے ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچایا۔آرتھر اوبن نے بتایا کہ وہ ایئرپورٹ سے بھی پالتو جانوروں کو گھروں میں پہنچاتے ہیں کیونکہ وہاں عام ٹیکسی ڈرائیور پالتو جانوروں کو گاڑی میں بیٹھانے سے انکار کر دیتے ہیں۔اسلامی قوانین کے مطابق کتے کو ناپاک سمجھا جاتا ہے لیکن دبئی میں پالتو کتے رکھنے کے رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے۔