چینی شخص نے پالتو کتے کو پانڈے کا روپ دیدیا

Published On 18 Nov 2015 09:37 AM 

چینی شخص نے انوکھے ہیئر کٹ اور بلو ڈائی سے اس کی شکل ہی تبدیل کر ڈالی ہے جس کی وجہ سے یہ پالتو کتا آج کل سپر سٹار بنا ہوا ہے

 

بیجنگ(دنیا نیوز) مختلف دکھائی دینے کیلئے دلچسپ حلیوں میں تبدیل ہو جانے کا شوق صرف انسانوں کو ہی نہیں ہوتا بلکہ اب تو پالتو جانور بھی اس کی تکمیل کیلئے میدان میں اُتر آئے ہیں اس کی جیتی جاگتی مثال چین میں اس وقت دیکھنے کو ملی جب ایک کتا پانڈے کا روپ دھارے گھومتا دِکھائی دیا۔پہلی نظر دیکھنے پر ہرایک اس کتے کو پانڈا ہی سمجھتا ہے لیکن نہیں یہ تو ایک پالتو کتا ہے جو پانڈے کا روپ دھار کرسب کو بے وقوف بنا رہا ہے ۔

اس کتے کے مالک نے انوکھے ہیئر کٹ اور بلو ڈائی سے اس کی شکل ہی تبدیل کر ڈالی ہے جس کی وجہ سے یہ پالتو کتا آج کل سپر سٹار بنا ہوا ہے۔