جاپان میں بھوت کشتی سے 8 انسانی ڈھانچے برآمد

Published On 29 Nov 2017 10:27 AM 

مرنے والوں کے جسم سے گوشت ختم ہوچکا ہے ، صرف ہڈیاں باقی ہیں ، لاشیں کشتی تک کیسے پہنچیں ، ماہرین جانچ پڑتال کر رہے ہیں

ٹوکیو( روزنامہ دنیا ) جاپان میں بھوت کشتی سے انسانی ڈھانچے برآمد کرلیے گئے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپانی حکام ان آٹھ افراد کی لاشوں کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جن کی لاشیں اس لکڑی کی کشتی سے ملی ہیں جو گزشتہ روز اوگا شہر کے قریب ضلع اکیتا کے ساحل پر آ گئی تھی۔


ہلاک ہونے والے افراد کے جسم سے گوشت ختم ہو چکا ہے اور صرف ہڈیاں باقی رہ گئی ہیں۔


اس سے قبل یہ بات سامنے آئی تھی کہ شمالی کوریا کے چند ماہی گیر اسی علاقے میں لاپتہ ہو گئے ہیں۔