جاپان میں نئے نویلے دولہوں کو پھینکنے کی رسم

Published On 22 Jan 2018 01:30 PM 

(ویب ڈیسک) جاپانی بیویاں سالانہ رسم کی ادائیگی کے دوران ’’پھینکو پھینکو اور زور سے پھینکو‘‘کے نعرے لگاتی رہیں۔

 رپورٹ کے مطابق جاپا ن میں نئے شا دی شدہ شو ہر وں کو پھینکنے کی انو کھی سالانہ رسم کا انعقاد کیا گیا، جس میں نئے نو یلے جو ڑوں نے ہنسی خو شی حصہ لیا۔

اس رسم میں نئے شا دی شدہ مر د حضر ات کو مقامی افراد اپنے کندھوں پر اچھا ل کر برفانی ڈھلوان پر پھینکتے ہیں ۔مقا می عقا ئد کے مطا بق اس رسم کی ادائیگی نئے جو ڑوں کی آ نیوالی زندگی میں خو ش قسمتی لا تی ہے۔

واضح رہے کہ تقریباً 300سال قدیم اس سالانہ رسم کی ادائیگی پر مقامی افراد کی بڑی تعداد جمع ہوتی ہے۔