یو اے ای میں انوکھی سکیم، وزن کم کرنے والوں کو انعام ملے گا

Published On 15 Feb 2018 11:23 AM 

دبئی: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی حکومت نے موٹاپے سے پریشان شہریوں کیلئے ایک انوکھی سرکاری سکیم کا اعلان کیا ہے جس کی مدد سے وہ اپنا وزن کم کر سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس انوکھی سکیم کا اعلان یو اے ای کے ایک ہسپتال نے محکمہ صحت کے اشتراک سے کیا ہے۔ اس سکیم کے تحت اپنا وزن کم کرنے والے افراد کو خصوصی انعامات سے بھی نوزا جائے گا۔

اس سکیم کا نام ’آر اے کے بگسٹ ویٹ لوزر چیلنج‘ رکھا گیا ہے جس کا آغاز رواں ماہ 17 فروری سے ہو گا جو 28 اپریل تک جاری رہے گی۔ اس سکیم میں 18 برس سے زائد عمر کے لوگ حصہ لے سکتے ہیں۔ سکیم کے تحت وزن کم کرنے والے شہریوں کو فی کلو وزن کم کرنے پر 500 درہم تک کا انعام دیا جائے گا۔