امریکی ریاست کیلیفورنیا میں رنگ برنگا پیزا تیار

Last Updated On 27 June,2018 05:54 pm

کیلیفورنیا: (دنیا نیوز) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں رنگ برنگا پیزا تیار، ایک ریسٹورنٹ نے چیز سے بھرے پیزا کو قوس قزاح کے رنگ دے دیے۔

اگر آپ چیز سے بھرے پیلے رنگ کا پیزا کھا کھا کر تنگ آ گئے ہیں تو امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سانتا مونیکا کے ایک ریسٹورنٹ میں جائیں۔ جہاں آپ کو قوس قزاح کے رنگوں والا   میجیکل اے ایف   پیزا ملے گا۔

منیجر مارک پیٹر کا کہنا ہے کہ چمکتا ہوا پیزا گزشتہ برس لانچ کیا اور اب اسکی مقبولیت میں بہت اضافہ ہو گیا ہے۔