مکائو میں میوزیکل لائٹ فیسٹیول توجہ کا مرکز بن گیا

Last Updated On 19 December,2018 10:10 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) چینی علاقے مکاؤ میں پھیلے روشنیوں کے خوبصورت نظاروں نے شہریوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا جبکہ موسیقی کی دھنوں پر حرکت کرتے جگمگاتے فوارے ہر ایک کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

روشنیوں سے سجے اس فیسٹیول میں نہ صرف مکاؤ کے مشہور پارک اور اس کے اطراف میں موجود عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا بلکہ شاندار ویڈیو پروجیکشن پیش کرنے کا بھی انتظام کیا گیا.

اس دلکش میوزیکل میں جہاں عمارتیں ایک کے بعد ایک رنگ بدلتی نظر آتی ہیں وہیں شاہراہوں پر روشنیوں کی تتلیاں اڑان بھرتی ہیں۔ 

کرسمس سے قبل اس لائٹ فیسٹیول کا انعقاد ہر سال ہوتا ہے تاہم اس مرتبہ یہ فیسٹیول جنوری تک جاری رہے گا۔

فیسٹیول کو دیکھنے کیلئے دنیا بھر سے آئے سیاحوں نے خوب انجوائے کیا، خصوصا بچوں کیلئے تو یہ مناظر پریوں کی کہانی جیسے تھے جو دلفریب ماحول میں کھو سے گئے۔ خواتین اس موقع پر سیلفیاں لینا نہ بھولیں اور شوقین حضرات نے کیمروں کے ذریعے حسین لمحات کو ہمیشہ کیلئے محفوظ کر لیا۔

Advertisement