فلپائن: بیماریاں دور بھگانے کے مذہبی تہوار میں 5 لاکھ افراد کی شرکت

Last Updated On 09 January,2019 10:46 am

منیلا: (دنیا نیوز) فلپائن میں چارصدیوں سے جاری مذہبی تہوار منایا گیا جس میں 5 لاکھ افراد نے شرکت کی۔ مقامی لوگوں کا عقیدہ ہے کہ اس جلوس میں شرکت سے بیماریاں دور ہو جاتی ہیں۔

فلپائن کے دارلحکومت منیلا میں لاکھوں افراد صدیوں پرانے مذہبی تہوار میں شریک ہوئے۔ اجتماع میں شریک لوگوں کا یقین ہے کہ اس مذہبی تہوار میں شرکی ہونے سے ان کی بیماریاں دور اور تمنائیں پوری ہو جاتی ہیں۔

اس تہوار کے دوران جلوس بھی نکالے جاتے ہیں جن میں 17 ویں صدی کے لکڑی کے مجسمے بھی شامل ہیں جن کو چھو لینے کیلئے لوگ بے ہوش یا زخمی ہونے کی بھی پرواہ نہیں کرتے حتی کہ کچھ لوگ مارے بھی جاتے ہیں۔

فلپائنی دارالحکومت میں اس روز سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے جاتے ہیں حتی کہ کئی ممالک نے اپنے باشندوں کو نقل و حرکت کے حوالے سے سکیورٹی وارننگ بھی جاری کی۔