ارجنٹائن کے ہسپتال میں ننھے مریضوں کیلئے الیکٹرک گاڑیاں

Last Updated On 11 February,2019 09:01 am

روساریو: (روزنامہ دنیا) ارجنٹائن کے ایک ہسپتال میں ننھے مریضوں کیلئے منی لگژری کار آ گئی۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اس کار کے استعمال کی وجہ سے بہت سی مشکلیں آسان ہو گئی ہیں۔

روساریو کے چلڈرن ہسپتال میں ننھے مریضوں کو خوش کرنے اور اُنکی اُداسی دور کرنے کیلئے ہسپتال انتظامیہ منی الیکٹرک ٹوائے کار لے آئی جس میں بیٹھ کر بچے اپنے وارڈ سے سرجری روم تک کا سفر کرتے ہیں۔

اپنی من پسند ٹوائے کار میں بیٹھ کر بچے اب نہ صرف خوشی خوشی سرجری کروانے جاتے ہیں بلکہ بیماری کی وجہ سے ان پر چھائی بوریت اور اُداسی بھی دور ہو جاتی ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اس کار کے استعمال کی وجہ سے بہت مشکلیں آسان ہو گئی ہیں۔
 

Advertisement