103 سالہ امریکی خاتون نے سکائی ڈائیونگ کا نیا گنیز ریکارڈ بنا ڈالا

Last Updated On 19 August,2019 10:34 am

واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) بزرگ امریکی خاتون نے آسمان کی بلندیوں پر پہنچ کر سکائی ڈائیونگ کا شاندار مظاہرہ کر کے نوجوانوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا اور گنیز ریکارڈ بنا ڈالا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 103 سالہ کیٹی کیتھرین نامی امریکی بزر گ خاتون نے جہاز کے ذریعے 10 ہزار فٹ آسمان کی بلندی پر پہنچیں اور جہاز سے چھلانگ لگاتے ہوئے نہ صرف سکائی ڈائیونگ کا شوق پورا کیا بلکہ معمر ترین سکائی ڈائیور بھی بن گئیں۔ 

واشنگٹن کی رہائشی ایڈونچر کی شوقین دادی اماں نے گنیز ریکارڈ بھی توڑ ڈالا ہے۔ کیٹی کیتھرین نے اپنے ریکارڈ کو ورلڈ بک میں درج کرانے کیلئے درخواست دیدی ہے۔