بھارتی فقیر لاکھوں روپے کا مالک ،ڈیڑھ لاکھ کے سکے برآمد

Last Updated On 10 October,2019 12:05 pm

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بھارتی ریاست راجستھان میں حادثے میں ہلاک ہونیوالے فقیر کے گھر سے 10 لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق راجستھان میں ریلوے ٹریک عبور کرتے ہوئے 83 سالہ فقیر برجو چندرا آزاد ہلاک ہو گیا، پولیس نے جب اس کے جھونپڑ ے کی تلاشی لی تو گھر سے 8 لاکھ 77 ہزار روپے کے فکسڈ ڈیپازٹ سرٹیفکیٹس اور ڈیڑھ لاکھ سکے برآمد ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ برجو چندرا کا جھونپڑا پرانے اخبارات سے بھرا ہوا تھا جب کمرے کی تلاشی لی گئی تو ایک تھیلے سے برجو کا شناختی کارڈ، پین کارڈ اور آدھار کارڈ بھی برآمد ہوئے، پولیس نے برجو چندرا آزاد کے اہلخانہ کی تلاش شروع کر دی۔
 

Advertisement