کمپالا: (روزنامہ دنیا) یوگنڈا میں ایک ماں پر 44 بچے پیدا کرنے کے بعد مزید بچے پیدا کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی، مریم 45 واں بچہ بھی چاہتی تھیں کہ ڈآکٹرز نے انہیں ایسا کرنے سے روک دیا.
میڈیا رپورٹ کے مطابق مریم نباتنزی نامی خاتون کے 44 بچے ہیں جن میں سے 4 مرتبہ دو جڑواں بچے، 5 مرتبہ 3 جڑواں بچے اور پانچ بار چار جڑواں بچے پیدا ہوئے تھے۔ مریم کی شادی 12 سال کی عمر میں ہوگئی تھی، اب ڈاکٹرز نے مریم کے مزید بچے پیدا کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔
یہ پابندی مریم کی اس خواہش کے بعد لگائی گئی جس میں مریم نے کہا تھا وہ ایک اور بچہ پیدا کرنا چاہتی ہیں کیوں کہ ان کے والد کے بھی 45 بچے تھے۔