9فٹ کا دیوہیکل مگرمچھ گھر کے سوئمنگ پول میں گھس گیا

Last Updated On 22 October,2019 03:47 pm

نیویارک: (دنیا نیوز) امریکہ میں ایک مگرمچھ گھر کے سوئمنگ پول میں گھس گیا، خوفزدہ مکینوں نے ریسکیو اہلکاروں کو طلب کر لیا۔ ریسکیو عملے نے مگر مچھ کو بآسانی باہر نکال لیا.

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک گھر میں 9فٹ کا دیو ہیکل مگرمچھ گھس گیا اور سوئمنگ پول میں تیراکی کرکے انجوائے کرنے لگا۔ گھر کے مکین اتنابڑا مگرمچھ دیکھ کر خوفزدہ ہو گئے اور ریسکیو اہلکاروں کو طلب کر لیا۔

ایک ریسکیو اہلکار نہ صرف مگرمچھ کی موجودگی میں پول میں کُود گیا بلکہ مگرمچھ کے ساتھ خُوب کھیلا بھی اور باآسانی مگرمچھ کو کندھے پر اُٹھائے ٹرک میں ڈال دیا۔
 

Advertisement