فضائی آلودگی میں کمی کے انسانی صحت پر حیرت انگیز اثرات

Last Updated On 09 December,2019 11:37 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ ہوا میں آلودگی کم ہونے کے انسانی صحت پر حیرت انگیز اور بہترین نتائج برآمد ہوتے ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ایسا کرنے سے لوگوں کی صحت صرف ایک ہی ہفتے میں بہتر ہو سکتی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکن تھوراسک سوسائٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ڈین کا کہنا ہے کہ ہمیں یہ بات تو معلوم تھی کہ فضائی آلودگی کم کرنے سے صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں لیکن ہمیں یہ معلوم نہیں تھا کہ صحت پر یہ اثرات اتنے کم وقت میں ہی نظر آنا شروع ہو جائینگے۔

امریکن تھوراسک سوسائٹی کے جریدے اینالز میں شائع ہونے والے مطالعے میں ڈاکٹرز نے کہا کہ ہمیں تحقیق سے یہ معلوم ہوا کہ آئرلینڈ کی حکومت نے جب سے عوامی مقامات اور دیگر جگہوں پر سگریٹ پینے پر پابندی عائد کی تو یہاں کے لوگوں میں دل اور پھیپھڑوں کی بیماریوں میں 30 فیصد تک کمی آئی۔
بیجنگ میں 2008 کے اولمپکس کے دوران جب وہاں کی سڑکوں اور فیکٹریوں کو بند کیا گیا تو فضائی آلودگی کی مقدار میں 62 فیصد کمی آئی جبکہ دمے کے مریضوں میں 58 فیصد کمی واقع ہوئی تھی۔
 

Advertisement