فٹبال میچ کے دوران شہد کی ہزاروں مکھیوں کا گراؤنڈ پر حملہ

Last Updated On 28 December,2019 10:35 am

ڈوڈوما: (روزنامہ دنیا) مشرقی افریقہ کے ملک تنزانیہ کے دارالحکومت ڈوڈوما کے فٹبال گراؤنڈ پر میچ کے دوران شہد کی ہزاروں مکھیوں نے حملہ کر دیا، تمام کھلاڑی خود کو بچانے کیلئے زمین پر لیٹ گئے۔

شہد کی مکھیوں کے اچانک حملے پر ابتدا میں میچ کچھ دیر کیلئے روکا گیا تاہم جب مکھیاں کسی صورت جانے کیلئے تیار نہ ہوئیں تو کھلاڑیوں کو گراؤنڈ سے باہر نکال دیا گیا۔

انتظامیہ نے مکھیوں کے بھگانے کی بھرپور کوشش کی لیکن ناکام ہوگئے جس پر شہد کی مکھیاں پکڑنے والوں کو بلایا گیا جنہوں نے آخر کار تقریباَ ایک گھنٹے بعد گراؤنڈ کو شہد کی مکھیوں سے آزاد کروا لیا۔