ایک منٹ میں لوہے کی 7 سلاخیں موڑنے کا ورلڈ ریکارڈ

Last Updated On 04 January,2020 08:36 am

واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں جو دنیا میں شہرت حاصل کرنے کیلئے منفرد کرتب دکھاتے ہیں تاہم اِن میں سے کچھ کرتب باز اپنی ہمت و طاقت کی بنا پر ایسے کارنامے انجام دیتے ہیں کہ دیکھنے والے دنگ رہ جائیں۔

امریکا سے تعلق رکھنے والے سابق اولمپک ویٹ لفٹر ولیم کلارک نے اپنے مضبوط ہاتھوں سے ایک منٹ میں لوہے کی سات سلاخیں موڑ کر نہ صرف دیکھنے والوں کو حیران کر دیا بلکہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔

ولیم کلارک کے ہاتھوں سے لوہے کی سلاخیں موڑتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
 

Advertisement