پیرس میں دنیا کے سب سے بڑے برف کے میدان کا افتتاح

Last Updated On 03 January,2020 10:53 am

پیرس: (روزنامہ دنیا) فرانس میں دنیا کا سب سے بڑا انڈور آئس رنگ عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے، جنوری میں اس میدان میں انٹرنیشنل سکیٹنگ مقابلے بھی منعقد کئے جائیں گے۔

میڈیارپورٹ کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں نئے سال کو خوش آمدید کہتے ہوئے دنیا کا سب سے بڑا انڈورآئس رِنک عوام کے لئے کھول دیاگیا ہے جہاں لوگ بڑی تعداد میں آرہے ہیں اور سرد موسم میں سکیٹنگ کے ایڈونچر سے لطف اندوزہورہے ہیں ۔

برف کا یہ میدان 8جنوری تک عام لوگوں کے لئے کھلارہے گا اس کے بعد اسے کمرشل بنیادوں پر استعمال کیاجائے گا ۔جنوری میں اس میدان پر انٹرنیشنل سکیٹنگ مقابلے بھی ہونگے ۔
 

Advertisement