30 فٹ کی بلندی پر بانس تھامے ہوئے رسی پر چلنے کا مظاہرہ

Last Updated On 03 January,2020 10:26 am

بنکاک: (روزنامہ دنیا) ایڈونچر کے شوقین لوگوں کیلئے شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا اور اپنے اس شوق کو پورا کرنے کیلئے وہ ہر خطرے سے لڑ جاتے ہیں چاہے اس دوران اُن کی جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق خطروں کے کھلاڑی نے بنکاک میں اپنی کرتب بازی کا شوق پورا کیا۔ اطالوی ایکروبیٹ نے بنکاک میں کرین اور ایک گھر کے درمیان 30فٹ بلندی پر بندھی طویل رسی پر بانس تھامے چلنے کا شاندار مظاہرہ کر کے اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر موجود لوگوں نے تالیاں بجا کر ایکروبیٹ کی حوصلہ افزائی کی، کچھ نوجوان اس کارنامے کو خود بھی سر انجام دینے کا ارادہ کرتے نظر آئے۔
 

Advertisement