مدینہ ریجن سے سینکڑوں سال قدیم گلدان دریافت

Last Updated On 01 January,2020 10:49 am

مدینہ منورہ: (روزنامہ دنیا) مدینہ منورہ ریجن تاریخی مقامات سے مالا مال ہے، اس کا چپہ چپہ اپنے اندر تاریخ کے خزانے سموئے ہوئے ہے، الربذہ کے علاقے سے ساتویں صدی عیسوی کا ایک بڑا گلدان برآمد ہوا ہے جو دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق الربذہ سے کئی اہم نوادرات ملے ہیں، یہاں سے کئی مصنوعات اور تاریخی اشیا دریافت ہوئی ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ اسلام کے ابتدائی دور پھر سلطنت امیہ اور سلطنت عباسیہ میں اسلامی تمدن کا نمائندہ یہ مقام کتنی ترقی کئے ہوئے تھا۔

الربذہ سے دریافت ہونے والی اشیا سے پتہ چلا ہے کہ یہاں کے کاریگر پتھر، شیشے اور مٹی کے برتن اور مختلف اشیا تیار کرنے میں بڑے ماہر تھے۔